دیدہء نمناک

قسم کلام: اسم نکرہ

معنی

١ - دیدہ نم، چشم تر، آنسو بھری آنکھ، روتی ہوئی آنکھ۔  کرے ہم چشمی اگر اُس سے تو شیخی جھڑ جائے رو سکے ابر کب اس دیدہ نمناک کے طور      ( ١٨٤٥ء، کلیات ظفر، ٩٩:١ )

اشتقاق

فارسی زبان سے ماخوذ اسم 'دیدہ' کے بعد ہمزہ اضافت لگا کر فارسی میں مرکب 'نمناک' (نم +ناک) لگانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ تحریراً ١٨٤٥ء سے "کلیات ظفر" میں مستعمل ملتا ہے۔

جنس: مذکر